Ex MNA Sahibzada Tariq Ullah

صاحبزادہ طارق اللہ سابق ایم این اے جماعت اسلامی دیر اپر۔۔۔ سابق ایم این اے دیر بالا صاحبزادہ طارق اللہ نے دیر بالا سے بیک وقت دس ڈاکٹروں کی تبادلے اور ان کے متبادل ڈاکٹرز تعنیات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہسپتالوں میں پہلے ہی ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے اور ایسے وقت میں دس ڈاکٹرز بیک وقت تبدیل ہونا علاقے کے عوام کے ساتھ ظلم ہےجس سے صحت کا شعبہ مزید متاثر ہوگا ہم حکومت کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں