Posts

Showing posts from March, 2022

سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز نامعلوم مقام پرمنتقل

Image
سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکانِ قومی اسمبلی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کو سول انٹیلیجنس ایجنسی نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کردیا، ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایجنسی نے کہا ہےکہ حکومتی ارکان جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں، حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کردیا گیا، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔ اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے بعد وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گونرر راج لگا دیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اینکر حامد میر نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر 9 ارکان راجا ریاض ، نور عالم خان ، نزہت پٹھ...

عمران خان کا دورہ لوئر دیر اور سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کا تبصرہ

Image
دیر اپر۔۔سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ دیر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی طاقتور حکمران شخصیات نے دیر کا دورہ کیا مگر میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ دیر کے دونوں اضلاع کے لئے کونسے میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوا اور اس دورے سے دیر کے عوام کس حد تک مطمئین ہے۔۔