پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کا کہنا ہے کہ لاہور میں 400 کے قریب پمپس ہیں جن میں سے تقریباً 90 فیصد کل سے بند ہوں گے اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عاطف نے کہا کہ ہم نے 5 تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا، یقین دہانی پر ہڑتال مؤخر کی لیکن حکومت نے بیک آؤٹ کیا، اب ہم نےکل کےلیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔خواجہ عاطف نے کہا کہ منافعے کے موجودہ مارجن میں ہمارے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، ہمارا اتنا تو حق ہےکہ پلّے سے کھانےکی بجائے کاروبار ہی بند کردیں۔سیکرٹری انفارمیشن نے مزید کہا کہ سارا پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے چلانے کا تو ٹھیکہ نہیں لیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ہماری ایسوسی ایشن الگ ہے، لاہور میں 400 کے قریب پیٹرول پمپس ہیں، کل سے 80 سے 90 فیصد پیٹرول پمپس بند ہوں گے، ہم اس وقت مائنس میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پیٹرول اور ڈیزل کی 30 لاکھ لیٹر روزانہ کی کھپت ہے،جتنی دیر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے کاروبار شروع نہیں کریں گے، ہم چاہتےہیں کہ لائسنس کینسل کریں، ہماری 80 فیصد کمیونٹی یہ بزنس نہیں کرناچاہتی۔اس موقع پر پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے رہنما نے اعلان کیا کہ کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند ہوں گے، تمام ایسوسی ایشنز ہڑتال پر متفق ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز نامعلوم مقام پرمنتقل

Prime Minister of Pakistan Imran Khan visit Dushanbe