معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔ حسن عابد سوشل میڈیا پر اپنی 'ٹرانسیشن ویڈیوز' کے باعث خاصے مقبول تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کی ایک ایک ویڈیو وائرل ہوتی جس پر ہزاروں لاکھوں ویوز آتے۔ گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 'شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے'۔ حسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 'میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا'۔ سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ 'مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے'

Comments

Popular posts from this blog

سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز نامعلوم مقام پرمنتقل

عمران خان کا دورہ لوئر دیر اور سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کا تبصرہ

مصباح الحق کی محمد رضوان کے بارے میں سنسنی خیز بیان. PTV کی ایک لائیو پروگرام میں مصباح الحق نے کہا کہ جب میں کوچ تھا تو رضوان کو دنیا سے ایک الگ انسان پایا. ایک انتہائی سادہ مزاج اور دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتا ہوا دیکھا. پرہیزگاری میں رضوان کی کوئی مثال نہیں ہے. رضوان فجر کی نماز کے بعد قرآن مجید کی 1 پارے روزانہ تلاوت کرتے ہیں اور 1 پارے عشاء کی نماز کے بعد تلاوت کرتے ہیں . پاکستان ٹیم آج جس مقام پر ہے اس میں رضوان کی دعائے ہے. نماز کسی حال میں نہیں چھوڑتے .. پانچ وقت کی نمازی ہے. رضوان کامیابی کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ کامیابی رضوان کے پیچھے بھاگتی ہے. اللہ تعالٰی اور کامیابی دے آمین.